کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے اپنے ایک بیان گرینڈ الائنس ملازمین اتحاد کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین صوبے کے امور کو چلانے میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں۔
انکے جائز مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت سنجیدگی دکھائے ملک کے دیگر صوبوں اور وفاق کے ملازمین کو الائونس مل رہا یے لیکن بلوچستان کے ملازمین کو 25فیصد طے شدہ الاونس نہ ملنا انصاف کے تقاضوں کے منافی اقدام ہے مہنگائی کی چکی میں پسنے والے ملازمین کو مراعات ملنا ان کا حق ہے۔
مسلم لیگ ق گرینڈ الائنس کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی یے کہ دو دن سے سڑک پر بیٹھ کر پرامن احتجاج کا نوٹس لیکر ان کو حق دیا جائے۔
کوئٹہ کے بعد احتجاج کو سلسلہ پورے صوبے تک پھیلا نے سے شرپسند عناصر کو بدامنی پھیلانے کا موقع مل سکتا ہے حالات کا تقاضہ ہے کہ مسائل کو بامقصد بات چیت کے زریعے حل کیا جائے۔