کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ ملازمین سے مذاکرات کے کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد ہوگا تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لیکر سفارشات مرتب کریں گے۔
یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی انہوں نے کہا کہحکومت کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد کر کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے آرا حاصل کر کے اپنی سفارشات مرتب کریں گے اس تمام عمل میں صوبے کی محدود مالی وسائل کو ملحوظ خاطر رکھ کر معاملے کے حل کیلئے مثبت تجاویز پیش کی جائیں گی۔