|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2021

نوشکی: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 13سالہ بچہ اغواء کرلیا گیاجسے پولیس اور لیویز نے بروقت کارروائی نتیجے میں بازیاب کرکے 2اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزمان کے قبضے سے پستول اور موبائل فون برآمدکرلیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشکی شعیب محمد حسنی نے ڈی ایس پی اختر محمد اچکزئی تحصیلدار نثار احمد لانگو رسالدار میجر لیویز بہرام خان مینگل اور ایس ایچ او محمد صادق مینگل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اور پولیس نے ڈپٹی کمشنر نوشکی ریٹائرڈ کیپٹن جمیل احمد رند کی خصوصی ہدایت پر دو گھنٹوں کی جہدوجہد کے بعد اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ لیویز اور پولیس بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوگھنٹے میں ملزمان کو آہو ڈاک کے علاقے سے گرفتار کیا جو فورسز کی بہتر کارکردگی اور باہمی کوارڈینشن کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں عوام کے تعاون کو بھی سراہتے ہو ئے کہا امن امان کے قیام کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے ڈپٹی کمشنر نوشکی ریٹائرڈ کیپٹن جمیل احمد رند نے ڈسٹرکٹ میں امن امان کے قیامِ اور معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لیے خصوصی ہدایات دی ہے۔

اور تمام ناکوں پر اہلکاروں کو متحرک رہنے کی ہدایات دی ہے انہوں بتایا اغوا کاروں کے قبضہ سے ایک پسٹل اور موبائل برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس مختلف پہلوں کا جائزہ لیکر تفتیش کریگی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا مغوی زاہد ولد شیخ محمد زمان کی عمر 13سال ہے اور اغوا کاروں کے نام اشفاق ولد محمد اسحاق مینگل اور صالح محمد ولد عبدالرب مینگل ہے جو آپس میں رشتہ دار ہے۔