پنجگور: پنجگور پاک ایران بارڈر سے منسلک ڈیزل کے کاروباری افراد نے بوستان دازی کے قریب باڈار کی بندش کے خلافN85ہائی و ئے روڈ پر ٹائر جلا کر ٹریفک کے لیے بند کردیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بارڈر پر سختیوں کی وجہ سے وہ نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں بارڈر پر صرف ایک گیٹ ہے جہاں لوگوں کو ہفتوں انتظار کروایا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگ بھوکے اور پیاسے اس امید پر کہ کئیں ان کا نمبر اجاتا ہے۔
مگر افسوس کہ روزی کمانے کے پیچھے وہ انتہاہی تحضیک اور مشکلات سے گزرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارڈر پر پابندیوں کو ہٹاکر لوگوں کو آزادانہ طریقے سے روزگار کرنے دیا جائے ۔