|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2021

ہرنائی: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ ہرنائی شاہرگ کھوسٹ میں بدامنی مائنز ایریا میں بم بلاسٹ مائن اونرزکی عدم تحفظ املاک کوزیان پہنچانا جیسے واقعات کسی بڑی تباہی پر منتج ہوگی حکومت اور ریاست عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ جیسے بنیادی ذمہ داری کو پہلی فرصت میں پوری کریں ۔

ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین نے ضلع ہرنائی کے صدر ولی داد میانی ضلعی کابینہ اور سنئیر ارکین سے بات چیت کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت اورریاست عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ ان کے بنیادی انسانی ضروریات زندگی صحت تعلیم پینے کے پانی ذرائع آمد ورفت کے مواقع فراہم نہیں کرینگے تو انہیں حق حکمرانی حاصل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونوں کی سرزمین گزشتہ چار عشروں کے دوران خاک وخون میں جل رہاہے اس تمام تر صورتحال میں جوقوتیں اس تباہی وبربادی میں حصہ داررہی ہیں۔

پشتونوں کوان قوتوں کا احتساب کرنا ہوگا عوامی نیشنل پارٹی کبھی بھی جنگ وجدل وطن تباہی وبر بادی میں شریک نہیں رہی۔ دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین ضلعی صدر ولی داد میانی پارٹی وفد کے ہمراہ نسکہ کلی روغنی پارٹی کے صوبائی کونسل ممبر نیک محمد کاکڑ کے وفات پر سمہ کلا جاکرتحصیل شاہرگ۔

ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری محمد نسیم کے والد تاج محمد کے وفات پر کلی علیزئی میں حاجی شائستہ خان علیزئی کے وفات پراور کلی وہاب تنگی جاکرسومرخاکسار کے چچانیک محمد کے وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی جبکہ ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عارف شاہ کے ظہرانے میں شرکت کی۔