|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2021

کوئٹہ: سرادر بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور فرینڈز آف چائنا فورم  کے زیر اہتمام ” امپیکٹ آف سی پیک آن سوشیو اکنامک امپاورمنٹ آف ویمن آف پاکستان اینڈ  بلوچستان” کے عنوان سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں کونسل جنرل مسٹر لی، چائنا اوورسیز پارٹ ہولڈنگ کمپنیز(سی او پی ایچ سی)  کے چئیرمین مسٹر ڑونگ بوشنگ،فرینڈز آف چائنا فورم  کے چیرمین بایزید خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے خطاب کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے مہمانوں کا استقبال کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا سماجی و اقتصادی زندگی میں بہت اہم کردار ہے۔ بلوچستان میں سی پیک کے تحت جو پراجیکٹس چل رہے ہیں وہ بلوچستان کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم اپنے دوستوں کا شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس طرح کے مواقع فراہم کیے۔

جہاں ہمارے بچے ملک و قوم کی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ بلوچستان میں چین کے کونسل جنرل مسٹر لی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک بلوچستان کی ترقی و  اقتصادی امور میں سنگِ میل کی حثیت رکھتا ہے چین سی پیک پراجکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں بلوچستان کے سات سیکٹرز میں ترقیاتی کام کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان کام کرنیخواہش کرنے کا اظہار کیا۔

مسٹر لی نے اپنے پرجوش استقبال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،” مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار غیر معمولی ہے۔” انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ  کے دوسرے مرحلے کا آغار پچھلے سال ہوچکا ہے جس میں زراعت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کیوں کہ  پاکستا ن کی ۴۴ فیصد رقبہ بلوچستان ہے جہاں ذراعت کے شعبہ پہ کام کی اہمیت ناگزیر ہے۔ 

آخر میں انہوں نے کہا کہ ایس بی کے میں چائنا اسٹڈی سیٹر قائم کیا جائے گا جس کے تحت اساتذہ اور طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر اگر کیا جائے گا۔ چائنا اوورسیز پارٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی)  کے چئیرمین مسٹر ڑونگ بوشنگ نے کہا کے گوادر میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر کا مستقبل روشن ہے۔

ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ایس بی کے وومن یونیورسٹی جسے جامعات کی طالبات ہمارے ساتھ مختلف پراجیکٹس میں رضاکارانہ طور پر کام کر رہی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ طلبہ کے لیے اسکالرشپ کے مواقع فراہم کریں کیونکہ بلوچستان کی ترقی کا انحصار ان پر ہے۔ فرینڈز آف چائنا کے چیرمین بایزید خان کاسی نے کہا کہ چین نے ہمارے بچوں کے لیے بہت سے مواقع پیدا کیے ہیں۔

اور آگیبھی کرتے رہنے جس سے ہمارے طالبات مستفید ہوں گے جس کے لیے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ کہ چین اور پاکستان ایک ساتھ مل کر ایک بہت ہی طاقتور اور اور خوشحال مستقبل بنائیں گے۔