کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری، میر عبدالغفور مینگل، ضلعی کونسلر، سلیم چند نے بدھ کو پارٹی کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب صدر عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان، سینئر نائب صدر محمد افضل مغل سمیت دیگر عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے۔
اس امید کا اظہار کیا کہ جس طرح ما ضی میں کوئٹہ پریس کلب کے عہدیداروں اور صحافیوں نے بلوچستان کے حقوق کے حصول اور مسائل کو ارباب اختیار اور عالمی سمیت ملکی، صوبائی سطح پر جس انداز میں اجاگر کیا ہے مذکورہ منتخب ہونے والے عہدیدار کوئٹہ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ بلوچستان کے عامل اور سینئر صحافیوں نے ہر موقع پر سیاسی جماعتوں۔
سیاسی قائدین، قبائلی مشران اور معتبرین کی آواز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ہمیشہ ہمہ وقت تیار رہ کر آواز کو بلند کیا ہے کیونکہ بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل کو ارباب اختیار تک پہنچانے اور ان کے حل کے لئے سیاسی ، سماجی نمائندوں سمیت بلوچستان کے صحافیوں اور کوئٹہ پریس کلب اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔