کوئٹہ: ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن نہ کرنے میونسپل کمیٹیوں سمیت مختلف اداروں کے فنڈز میں کٹوتی بی ڈی اے۔ واسا ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن اوور ٹائم کے فنڈز ادا نہ کرنے ملازمین کی اپ گریڈیشن پرموشن میں ٹال مٹول کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو اضافی ڈیوٹی کے واجبات ادا نہ کرنے صوبائی حکومت کے مزدور و ملازم دشمن رویہ کیخلاف بلوچستان لیبر فیڈریشن کا احتجاج۔
میونسپل کارپوریشن سے سینکڑوں مزدوروں و ملازمین کی احتجاجی ریلی نکالی گئی متعدد شاہراہوں پر گشت حکومت سے مسائل کے فوری حل کا مطالبہ۔ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے۔ سرکاری اداروں کے فنڈز میں کٹوتی۔ اپ گریڈیشن پرموشن بی ڈی اے۔ واسب ملازمین کو تنخواہوں ۔
اوور ٹائم پنشن کے فنڈز ادا نہ کرنے۔ میونسپل کارپوریشن کوئٹہ اور میونسپل کمیٹیوں کو فنڈز نہ دینے کیخلاف احتجاجی ریلی خان زمان بشیر احمد قاسم خان حضرت خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جلوس کے روٹ کے تمام راستے مزدوروں و ملازمین نے اپنے مسائل کے حل کیلئے نعرے لگائے۔ تنخواہوںمیں 25 فیصد اضافہ۔ بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین کو یکساں تنخواہوں کی ادائیگی بی ڈی اے ملازمین کو مستقل کرکے دس ماہ کی تنخواہیں۔
ادا کرنے تیس سال سے محکموں تعینات ملازمین کو پر موشن اور اپ گریڈیشن کا حق دینے کا مطالبہ کردیا اس موقع پراچتجاجی ریلی میں حاجی عزیز شاہوانی عابد بٹ معروف آزاد ۔ عمر جتک۔ عارف نچاری دین محمد محمد حسنی ملک وحید کاسی۔ ظفر خان رند فضل محمد اور سنکڑوں مزدور وملازمین شریک تھے۔ جلسے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان حاجی بشیر احمد قاسم خان کاکڑ معروف آزاد عابد بٹ اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ ملازمین و مزدوروں کے کے مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے حکومت مسائل حل کرے۔
اگر حکمرانوں رویہ یہی رہا تو عوام انکا احتساب کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔رہنمائوں نے کہا کہ ملازمین و مزدوروں کے جائز مسائل جلد حل نہ ہوئے تو بلوچستان بھر میں شاہراہوں پر دھرنے دینے کی کال دی جائے گی تین سال میں حکومت نے ملازمین کے معاشی مسائل میں اضافے کے سوا کچھ نہیں کیا بی ڈی اے واسا کوئٹہ میثروپولیٹن کارپوریشن کے سینکڑوں ملازمین حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے فاقوں کا شکار ہیں۔
اندرون بلوچستان ملازمین و مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں۔کمر توڑ مہنگائی نے ملازم اور محنت کش طبقہ کی کمر توڑ دی ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے حکومت مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے۔ صدر خان زمان نے کہاکہ ہماری پر امن جدوجہد مسائل کے حل تک جاری رہے گی۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن جلد بلوچستان بھر میں دوبارہ احتجاجی تحریک کی کال دی گی۔
اور بلوچستا کے لیبر قوانین کے تحت جو مراعات مزدوروں و ملازمین کو حاصل ہیں اس سے دستبردار نہیں ہونگے۔جلسے کے بعد عظیم الشان ریلی قائدین کی قیادت میں گرینڈ الائنس کے دھرنے ایدھی چوک پر گئی جہاں دھرنے پر بیٹھے قائدین داد محمد بلوچ سی یکجہتی کا اہار کیا گیا۔