|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ترکی حکومت بلوچستان میں زراعت کے شعبے میں ہر قسم کے تعاون کرنے کیلئے تیار ہے اور ترکی کی تعاون تربت او رپنجگور میں زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے نئے پلانٹ قائم کیے جائیں گے۔

اور ترکی حکام جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے استنبول میں دو فیکٹریوں کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمپنی ہیڈ حماد صباح ، ایڈیشنل سیکرٹری عمران خان ،بشیر آغا ، ڈائریکٹر ستار شاہ ، یاسر عرفات ،عمران خان ،اکمل خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی حکومت کی کوشش رہی ہے کہ وہ بلوچستان میں زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائیں۔

جس کیلئے انہوں نے ترکی سمیت دیگرممالک سے رابطے کئے اور ان کی کوشش ہے کہ زراعت کے شعبے کو جدید خطوط سے استوار کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے حکومت بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان کے نیک خواہشات کا پیغام بھی ترکی حکام تک پہنچایا ۔

اس موقع پر ترکی حکام نے بلوچستان حکومت کے نیک خواہشات کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور ترکی حکام کے درمیان اچھے تعلقات ہیں ۔ صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے فیکٹری کے دور ے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا۔

کہ وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی حکومت کے تعاون سے آئندہ ایک دو سالوں میں بلوچستان لائیو سٹاک اور زراعت کے شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزں ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ زراعت کا شعبہ ہمارا مستقبل ہے جس کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے