|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2021

خاران: بزرگ سیاستدان سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بلوچستان میں احتجاجی ملازمین کے جائزمطالبات کو تسلیم کرکے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کریں۔

آئیے روز مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ملازم طبقہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شدید متاثر ہیں بلوچستان میں آل بلوچستان ایمپلائز ورکرز سرکاری ملازمین شدید مہنگائی سے متاثر اپنے تنخواہوں میں اضافے کے لئے سرپاء احتجاج دھرنے پر بیٹھے ہیں جن میں مرد اور خواتین شامل ہیں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ملازمین 25 فیصد تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

جو انکا جائز مطالبہ ہے روز بروز مہنگائی کے پیش ِ نظر ان کا حق بنتا ہے کہ حکومت انھیں سہارا دیں جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ احتجاجی سرکاری ملازمین کے مطالبات کو منظور کرکے انھیں ساتھ لے کر چلیں۔

کیونکہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں ملازمین کا اہم کردار ہے سرکار کی مشینری کو چلانے والے یہی ملازمین ہیں ان کے خدمات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ترجیح بنیادوں پر ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔