کوئٹہ: بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے آج سے صفائی مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، ملازمین اتحاد نے حکومت کی جانب سے 15فیصد اضافے کی پیش کش کو مسترد کردیا۔
گرینڈ الائنس کی ترجمان حکومت بلوچستان کے بیان کی مذمت ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی جانب سے وفاق کی طرز پر تنخواہوں میں 25فیصد ڈسپیرٹی الائونس کی فراہمی سمیت 19نکاتی مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا بدھ کو تیسر ے روزبھی کوئٹہ کے عبدالستار ایدھی چوک پر جاری رہا جس میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث سڑکیں راستے بدستور بند رہیں ۔
عبدالستار ایدھی چوک پر جاری دھرنے کے باعث شہر میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاملازمین کی ہڑتال کے باعث دفاتر ویران اور سرکاری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے۔ بلوچستان ائمپلائز گرینڈ الائنس کے کنوینر عبدالمالک کاکڑ ،داد محمد بلوچ ، حبیب اللہ مردانزئی سمیت دیگر رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی تیاری میں تھے۔
لیکن اطلاع دی گئی کہ حکومتی کمیٹی محکمہ فنانس میں موجود کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے اسمبلی کی جانب پیش قدمی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت حال کے لیے تیار ہیں ہم خوش فہمی میں نہیں ہیں دیکھتے ہیں کہ کمیٹی کتنی سنجیدگی سے جواب دے گیانہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ان ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے بجائے کیوں نہ بیروزگار نوجوانوں کو بھرتی کرکے یہ پیسے انکو نہ دیں۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کو کہنا چاہتے ہیں ہمیں مجبور نہ کریں کہ پورے بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کو کوئٹہ آنے کی دعوت دیںانہوں نے کہا کہ حکومت نے غیر حاضر کچھ ملازمین کی لسٹ مانگی ہے ہم حکومت کو دعوت دیتے ہیں 2 لاکھ ساٹھ ہزار ملازمین ہمارے ساتھ ہیں کسی ایک پر بھی انتقامی کاروائی کی گئی تو پورا بلوچستان جام کرینگے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ معاملے کو جتنا طول دیں گے۔
انکے کے لیے مشکلات بڑھتی جائیں گی انہوں نے کہا کہ جمعرات سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے کوئٹہ میں صفائی سے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، ہم حکومتی کمیٹی کی تجاویز آنے کے بعد اپنا لائحہ عمل طے کریں گے انہوں نے کہاکہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ 15 فیصد اضافہ لے لو ہم 15 فیصد پر لعنت بھیجتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے او پی ڈی کھولنے کی کوشش کرکے ملازمین کے ساتھ دشمنی کی ہے کل ایسا نہ ہو کہ وہ بند گلی میں پھنس جائیں۔
اور کوئی ملازم انکے ساتھ نہ ہو جمعرات کو پھر بلوچستان بھر میں پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، رکشہ یونین نے دس ہزار رکشے کھڑے کرکے ہمارے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے انکے مشکور ہیں،اس موقع پر سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملازمین کے احتجاج کی بھر پور انداز میں حمایت کی اور مطالبات کی منظوری تک انکا ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔