|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2021

کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے آج جمعرات کو زرعی ٹیو ب ویلوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ اور حکومت کی جانب کیسکو واجبات کی عدم ادائیگی پر صوبے بھر میں قومی شاہراہیں بلاک کی جائیں گی ۔زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئر مین و رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے کیسکو کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے صوبے میں زرعی ٹیوب ویلوں کو کیسکو کی جانب سے صرف ایک گھنٹہ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

جسکی وجہ سے زراعت تباہی کے دہانے پر آکھڑے ہوئے ہیں ،زمینداروں کی جانب سے لگائی گئی فصلیں پانی نہ ملنے کی وجہ سے خراب ہورہی ہیں جس سے کروڑوں روپے کے نقصانات کا اندیشہ ہے زمینداروں کو نان شبینہ کامحتاج بنایا جارہا ہے حکومت کی جانب سے اسمبلی میں واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کے باوجود کئی ماہ گز ر گئے مگر واجبات ادا نہیں ہوئے حکومتی نااہلی کا خمیازہ زمیندار بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے آج صوبے کی تمام قومی شاہراہوں کو بطور احتجاج صبح 8سے شام 5بجے تک بند کیا جائیگا حکومت نے اگر واجبات ادا نہ کئے اور کیسکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی کو بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کو مزید وسعت دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔