|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2021

کوئٹہ: صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں کے میعار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے اور اگر اس فرض میں کوتاہی ہوئی تو اس کا جواب کون دیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی نوحصار سے کلی عبدالزہی اغبرگ تک سڑک کے تعمیراتی کام کا معاہنہ کرنے کے موقع پر کیا اس موقع پر علاقہ معتبرین ملک عرفان بازئی و دیگر بھی موجود تھے صوبائی مشیر نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آہیگی عوام کو بہترین سفری سہولتیں دینا ہمارا فرض ہے اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔

جو وعدے ہم نے عوام سے کیے ہیں وہ انشاء اللہ اسی دور حکومت میں پورے کرینگے موجودہ حکومت وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے پچھلے ادوار کی طرح خالی خولی نعروں والے نہیں ہیں جو کہتے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں کیونکہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ وقتی اقتدار کے ساتھ نہیں ہے۔