کوئٹہ: حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق اور ڈسپیرٹی الائونس کا جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کر کے وزیراعلیٰ کو ارسال کردیں ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو حکومت بلوچستان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کا جائزہ لیکرڈسپیرٹی الائونس دینے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی اجلاس صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی کی صدارت میں ہوا جس میں صوبائی وزیر مال میر سلیم کھوسہ، وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالخالق ہزارہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں گریڈ 1سے 22کے ملازمین کے خصوصی اور مستقل الائونسز کا جائزہ ۔
ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز میں فرق اور وفاقی حکومت کے جاری کردہ ڈیسپرٹی الائونس دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر ڈسپیرٹی الائونس کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا جس کے بعد کمیٹی نے ابتدائی سفارشات وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہیں ۔