کوئٹہ: نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کی منظوری کے احکامات دیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ مہنگائی میں بے تہاشا ضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت ملازمین کی تنخواہوں اضافہ کا اعلان کریں۔
کیونکہ بلوچستان کے ملازمین جو کہ انتہائی پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ جس طرح وفاقی حکومت نے 25فیصد تک کے تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا ہے اور بلوچستان حکومت بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کریں ۔
بیان میں انہوں نے بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے آج ہونیوالے احتجاج کے بھی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے زمیندار طویل خشک سالی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مشکل میں ہے اور تمام علاقوں میں باغات تباہ ہو چکے ہیں ۔