|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2021

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو پانچ سال سے کم عمر کے بچوں پر حملہ آور ہو کر انہیں عمر بھر کیلئے معذور بناتی ہے بچے اس قوم کا مستقبل ہیں۔

ہم اپنے مستقبل کو معذور نہیں ہونے دیں گے ہر صورت اس مرض کا خاتمہ کرکے رہیں گے اور اپنے صوبے کو وائرس سے پاک کرنا قومی و اخلاقی زمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری صحت غلام فاروق مری، ڈویڑنل کمشنرز، ایڈیشنل سیکرٹری صحت محمد نعیم بازئی، صوبائی کوآرڈینیٹر پولیو پروگرام راشد رزاق، تمام ڈپٹی کمشنرز بزریعہ وڈیو لنک۔

عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ والدین، علمائے کرام اور معاشرے کے دیگر افراد اس مرض کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلیے چھٹکارا حاصل کیا۔

جا سکے اور صوبے کو ہمیشہ کیلیے پولیو جیسی مرض سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز بھی اس مہم کے دوران اپنی زمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے سرانجام دیں اور ڈپٹی کمشنرز روانہ کی بنیاد پر مہم کی نگرانی کریں تاکہ آنے والی نسلوں کیلیے صوبے کو مکمل محفوظ بنایا جا سکے۔ اس موقع پر راشد رزاق نے اجلاس کو مہم سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔