|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2021

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں واٹرسپلائی تالاب کی جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی شہر بھر میں دھویں کے بادل چھا گئے فائربرگیڈ عملے نے بڑی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پاکر قریبی گھروں کو جھلسنے سے بچا لیا گیا ۔

جمعرات کی صبح واٹرسپلائی کے تالابوں کے اور فلٹرپلانٹس کے چوگرد پھیلی جھاڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی پلک جھپکتے میں آگ تین اطراف سے تیزی کیساتھ پھیل گئی آگ اور جھاڑیوں میں لگی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگیں اور شہر بھر میں دھویں کے کالے بادل چھا گئے اطلاع ملنے پر چیف میونسپل کمیٹی سلیم خان ڈومکی نے فوری طور پر فائربرگیڈ سمیت آگ بجھانے والے آلات و عملہ واٹرسپلائی پر آگ بجھانے کے لیے بھیج دیا۔

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بلال شبیر نے پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اس موقع پر فائربرگیڈ عملے نے بڑی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پاکر قریبی گھروں کو جھلسنے سے بچا لیا جھاڑیوں میں آگ بجلی کی تار گرنے کے باعث لگی جھاڑیوں میں نیچے پانی موجود ہونے کی وجہ سے کوئی خاص نقصان نہ ہوسکا ٹریفک پولیس نے بروقت پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد روڈ پر عام ٹریفک کی روانی بند کردی تھی۔