ڈیرہ اللہ یار: نواحی گاؤں میر دوران خان کھوسہ میں بجلی کی تاریں گرنے سے آتشزدگی 20 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے بدھ کے روز گرم ہوائیں چلنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گھروں پر گر گئیں بجلی کی تاروں سے کسان کے گھر کو آگ لگ گئی پلک جھپکتے میں آگ کے شعلوں نے دیگر کسانوں کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جسکے باعث 20 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔
کسانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بالٹیوں میں پانی بھر بھر آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے تاہم آگ مسلسل بے قابو ہوتی رہی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے فوری طور پر ڈیرہ اللہ یار سے میونسپل کمیٹی کی فائر برگیڈ گاڑی متعلقہ گاوں بجھانے کے لیے چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی کو احکامات جاری کیے میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار کی فائر برگیڈ نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا ہے ۔
رابطہ کرنے پر گاوں کے زمیندار میر دوران خان کھوسہ نے بتایا کہ آگ لگنے سے ہمارے کسانوں جن کا تعلق چانگ ڈندور ودیگر قبائل سے ہے انکے گھر اور گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگئے متاثرہ افراد سخت گرمی میں کھلے آسمان تلے بے یارومددگار بیٹھے حکومتی امداد کے منتظر ہیں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت فی الفور آگ سے متاثرہ افراد کے نقصان کا تخمینہ لگا کر امداد کو یقینی بنائیںـ۔