کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ( بساک ) کی نو منتخب چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے تنظیم کے کامیاب کونسل سیشن پر کارکنان ، تنظیم کے سابقہ لیڈر شپ ، بلوچ طلباء اورا ساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل سیشن تنظیم کے نظریاتی اور مخلص کارکنان کی جدوجہد کا ثمر ہے اور انہی نظریاتی کارکنان کی جدوجہد کے بدولت تنظیم کی بنیادیں مضبوط ہوئی ہیں۔
یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں نومنتخب کابینہ کے دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ 26تا 28مارچ کراچی میں بلوچ اسٹودنٹس ایکشن کمیٹی اک دوسرا مرکزی کونسل سیشن بیاد شہید پروفیسر رزاق زہری ، سنگت الیاسبلوچ اور سابق وائس چیئرمین فیروز بلوچ کراچی میں منعقد ہوا ، اجلاس کے پہلے 2روز بند کمرہ اجلاس اور تیسرے روز حلف برداری کا انعقاد کیا گیا ۔
اجلاس میں سابق چیئرمین ڈاکٹر نواب بلوچ نے خطاب کیا اور تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس پر عہدیداروں نے سیر حاصل بحث کی گئی ۔ اجلاس میں تنظیم کا مونوگرام تبدیل کیا گیا اور انتہائی باریک بینی سے جائزے کے بعد آئین میں ضروری ترامیم عمل میں لائے گئے۔
اور آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے میں مرکزی کونسل سیشن سے ان کی منظوری لی گئی اور م،رکزی کونسل سیشن کے تمام ایجنڈوں پر تبدیلی بحث و مباحثے کے بعد مرکزی کابینہ اور مرکزی ورکنگ کمیٹی کو تحلیل کرکے تنظیمی آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے لئے سابق مرکزی چیئرمین ڈاکٹر نواب بلوچ الیکشن کمیشن کے چیئرمین ، مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان بلوچ اور شال زون کے سابق صدر ذکیہ بلوچ الیکشن کمیشن کے اراکین منتخب ہوئے۔
اور مرکزی کابینہ اور مرکزی کمیٹی کے ممبران کے لئے الیکشن کرائے گئے جس میں ڈاکٹر صبیحہ بلوچ تنظیم کی مرکزی چیئرپرسن ، شبیر بلوچ وائس چیئرپرسن ، آصف بلوچ سیکرٹری جنرل ، خالد بلوچ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، عارف بلوچ انفارمیشن سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ تقریب حلف برداری میں تنظیم کے سہ ماہی میگیزن کی رونمائی کی گئی ۔
ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے تنظیم کے کامیاب کونسل سیشن پر کارکنان ، تنظیم کے سابقہ لیڈر شپ ، بلوچ طلباء اورا ساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل سیشن تنظیم کے نظریاتی اور مخلص کارکنان کی جدوجہد کا ثمر ہے اور انہی نظریاتی کارکنان کی جدوجہد کے بدولت تنظیم کی بنیادیں مضبوط ہوئی ہیں۔