|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2021

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچوں کا وطن ایک ہے اور ایک رہے گا، بلوچستان کی تقسیم قطعاََ قبول نہیں ہے ،گوادر بلوچستان کا موسم سرما کا دارالحکومت قراردیاتھا جنوبی لفظ شامل نہیں ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کیا۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان کی تقسیم قبول نہیں، بلوچوں کا وطن ایک ہے اور ایک رہے گا ، پاکستانی حکمرانوں نے 23مارچ 1940 کی مسلم لیگ کی قرارداد میں بھی ملاوٹ کردی ہے، خان قلات اور محمد علی جناح کے معاہدے پہ عمل کر کہ اسے نافظ کیا کیاجائے۔

گوادر بندرگاہ کو مشرف دور میں پورٹ سنگاپور اتھارٹی کو دیا گیا تھا بندر گاہ کے ماسٹر پلان میں این ایل سی ، نیوی اورعقیل ڈیڈی کو زمین دی گئی تھی جو ہماری حکومت نے چھڑوالی، گوادر کو ہم نے بلوچستان کا سرمائی دارلحکومت قرار دیا نہ جس میں جنوبی کی لفظ بلکل نہیں تھی۔

ہم مشرف دور ماسٹر پلان کی زمین اور گوادر بندرگاہ کوسنگا پور اتھارٹی کے کنٹرول سے چھڑوایا تہ کہ حکومت بلوچستان کی آمدنی کا ذریعہ بن سکے لیکن بعد میں جب چین کے حوالے کی گئی اس وقت کی حکومت نے منہ اور آنکھیں بند کیں جس کے لیے وہ شور مچا رہے ہیں لیکن چڑیاں چک گئیں کھیت۔