کوئٹہ: محکمہ ملازمت ہائے عمو می نظم ونسق حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کی نئی لہر اور دیگر صوبوں میں شدید صورتحال کے پیش نظر اور اسلام آباد اور پنجاب بشمول لاہور میں کرونا وائرس کی نئی لہر کی وجہ سے ہسپتالوں میں شدید دبائو کا سامنا ہے۔
اس سلسلے میں مجاز احکام نے NIPS کے مطابق تمام محکموں کے سربر ہاں کرونا وائرس کے مرتب کردہ ایس ائو پیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ہینڈ سنیٹیا ئز ر کے استعمال ،ہاتھوں کو بار بار دھونے اور سماجی فا صلوں پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ دفاتر میں ماسک کے استعما ل کو لازمی قرار دے کر بغیر ماسک دفاتر میں داخلہ پر پابندی عائد کی جائے۔
اس حوالے سے متعلقہ انتظامیہ او سر براہاں اجلاسو ں ،ملاقاتوں اور کا نفرنس میں تمام شرکاء کو ماسک کے ا ستعمال کو یقینی بنا نے کی ہدایت کریں ۔ ضلعی انتظامیہ کوویڈ 19- ایس ائوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے پبلک ٹرانسپو رٹ میں 50فیصدمسافر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں آوٹ دوڑ شادیوں کو 25افراد اور 2گھنٹے تک محدود کیا جائے ۔
کرونا وباء کی تیسر ی لہر کے پیش نظر عوامی مفاد میں حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر میں بغیر ماسک کے داخلہ پر پابندی ہوگی اس حکم نامے کا اطلاق سول سیکرٹریٹ صوبے کے تمام دفتر تعلیمی اداروں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں پریکساں ہوگا ۔