کوئٹہ: بی ایس او پجار بہاولپور زون کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فاٹا کے طلبا کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سیٹوں و اسکالرشپ میں کمی تعلیم دشمن اقدام ہے طلبا پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن انہیں جان بوجھ کر مختلف طریقوں سے ذینی کوفت میں مبتلا کیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو خیر آباد کردیں ہر سال اسی طرح فاٹا بلوچستان کے طلبا کے نشستوں کو ختم کیا جاتا۔
اور طلبا مجبورا احتجاج کا رخ کرتے ہیں اس وقت فاٹا کے طلبا بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور انکی طبیعت ناساز ہوتی جارہی ہے طلبا نے بارہا یونیورسٹی انتظامیہ کو مطلع کیا احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دئیے لیکن گورنر پنجاب احکامات کو ہوا میں اڑادیا گیا جس پر موصوف خود بھی خاموش ہیں طلبا کا بھوک ہڑتالی کیمپ جوکہ گورنر ہاس کے باہر جاری ہے۔
لیکن حکومت نمائندے یا گورنر پنجاب کی جانب سے بھی تاحال ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی جوکہ کسی المیہ سے کم نہیں گورنر پنجاب کو چائیے کہ وہ جلد از جلد فاٹا کے طلبا کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نشتوں و اسکالرشپ کے حوالے سے جائز مطالبات کو تسلیم کرکے دوبارہ یونیورسٹی انتظامیہ کو احکامات جاری کرے تاکہ فاٹا کے طلبا اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔