کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تقسیم کی کوشش جیسی حربوں سے مزید تباہی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے StopPartitionOfBalochistan بلوچستان کی تقسیم سے متعلق ٹویٹر پر جاری ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔
سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ یہ بلوچستان کو تقسیم کرنے کی ایک اور کوشش ہے یہ حربے ابھی مزید تباہی اور رکاوٹیں پیدا کردیں گے۔ یہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے اور جو بھی تھوڑا سا ضمیر رکھتا ہے وہ ہمیں تقسیم کرنے کی اس مضحکہ خیز کوشش کو مسترد کردے گا۔