خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ خاران اور بلوچستان کے اکثریتی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور خراب وولٹیج کے باعث زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوچکی ہے ۔
جس سے زمیندار نان شبینہ کے محتاج بن چکے ہیں ہم زمینداروں اسمبلی کے اندر اور باہر زمینداروں کے آواز بنیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے خاران میں زمینداروں کے ضلعی دفتر میں زمینداروں کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی خدائے نظر ملنگزئی،حاجی غلام حسین بلوچ۔
میر عبدالغنی بادینی ودیگر رہنماؤں نے ایم پی اے خاران ثناء بلوچ کو زمینداروں کے کیسکو اور بجلی سے متعلق مسائل ومشکلات سیمتعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ خاران کے تمام زمیندار شروع سے بروقت بجلی بلوں کی ادائیگی کررہے ہیں مگر بدقسمتی سے خاران کے زمیندار بجلی سے محروم ہیں فیڈروں میں بمشکل 4 گھنٹہ بجلی وہ بھی خراب وولٹیج کے ساتھ فراہم کیا جارہا ہے۔
جس سے ہمارے زرعی فصلات پانی نہ ملنے تباہی کا شکار ہوچکے ہیں کیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور خراب وولٹیج سے ہمارے زمینداروں کا بری طرح نقصان ہورہا ہے جس سے خاران سمیت بلوچستان بھر میں ہمارے زمیندار بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان حکومت زمینداروں کو بجلی نہ ملنے کے باعث زراعت کی تباہی پر چشم پوشی اختیار کرچکے ہیں۔
ہم آئیے روز اسمبلی میں زمینداروں کے مسائل ومشکلات سیمتعلق اٹھارہے ہیں مگر حکومت مکمل طور پر غیر سنجیدہ نظر اتا ہے بلوچستان میں لوگوں کا ذریعہ معاش زمینداری و زراعت سے وابستہ ہے ثناء بلوچ نے کہا کہ ہم اپنے پارٹی سمیت اسمبلی کے اندر اور باہر زمینداروں کا آواز بنیں گے زمینداروں کا مسلہ ہر فورم پر اٹھائیں گے۔