|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان ہاکی گولڈکپ کے کامیاب انعقاد سے صوبے بلوچستان کا ملکی سطح پر ایک پر امن صوبے کا تاثر ابھرا ہے۔

جس کے لئے وزیر اعلی بلوچستان کی کابینہ محکمہ کھیل اور صوبے کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان وزیر اعلی ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل کے انعقاد سے متعلق ایک بیان میں کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن پسند اور محب وطن اور مہمان نواز ہیں اس صوبے کی تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ آئندہ بھی صوبے میں ملکی سطح کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

جس سے صوبے کے عوام کو کھیلوں کے شعبے میں نمائندگی کے مواقع میسر آئیں گے اور کھلاڑیوں کو اپنی ٹیلنٹ میں بہتری لانے کا پلیٹ فارم مہیا ہو گا انہوں نے جیتنے والے ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا شکریہ ادا کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑی ہر کھیل با صلاحیت ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ان کو مواقع فراہم کئے جائیں موجودہ صوبائی حکومت ہر شعبے کی طرح کھیل کے شعبے میں کھلاڑیوں کی رہنمائی اور مواقع فراہم کرنے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔