خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثنا بلوچ نے یونین کونسل جودہ قلات کے کنری تا چبی کلی محمد حسنی تک بننے والے روڈ کا افتتاح کر دیا اس موقع پر سابق یونین ناظم جودہ قلات حاجی اللہ بخش محمد حسنی ماسٹرسمیت دیگر علاقائی معتبرین بھی موجود تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثنا بلوچ نے اہل علاقہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کلی چبی محمد حسنی کے عوام کی تکلیف اور مشکلات کا احساس ہے یہاں کے عوام نے بی این پی پر اعتماد کرکے ہمیشہ ہمیں عزت دی ہے ۔اپوزیشن میں رہتے ہوئے دستیاب وسائل میں لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں یونین کونسل جودائے قلات میں اس پہلے بھی جودائے قلات ٹو معاپ سوپک ٹو تگاپ کو بھی بلیک ٹاپ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ کروڈ کی خطیر رقم سے ہم نے مختلف گلی محلہ اور کلیوں میں بننے والے یہ پروجیکٹ اپنے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جس میں مختلف علاقوں کو سفری سہولیات میں آسانی پیدا ہوگی تاہم اہل علاقہ کی اس موقع پر بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہوں نے اس دیرینہ مسلئہ کے حل پر ایم پی اے خاران واجہ ثنا بلوچ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ۔