کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ معاشرے کے صحت مند مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں ڈاکٹروں کا کلیدی کردار ہے. موجودہ حکومت طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام افراد بالخصوص ڈاکٹر حضرات کی بہبود کیلئے شعوری کاوشیں کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں جنرل کیڈر ڈاکٹرز بلوچستان کے صدر ڈاکٹر احمد ولی کی قیادت میں ڈاکٹروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. وفد ہیلپر ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی۔
ڈاکٹر عبدالقادر عمرانی، ڈاکٹر عبدالرشید ناصر اور مظفر شاہ پر مشتمل تھا. وفد نے گورنر بلوچستان کو جنرل کیڈر ڈاکٹرز بلوچستان کو بھرتیوں اور تعیناتی کے حوالے سے درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا. گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے پائیدار حل کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا.