|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2021

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ مہنگائی عروج پر، ملازمین سڑکوں پر، زمیندار بدحالی کے دہانے پر اور عوام دووقت کی روٹی پر مجبور تبدیلی سرکار کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے خوشنما نعروں وعدوں سے اقتدار ہتھیانے والوں کی کارکردگی نقطہ انجماد سے نیچے گر چکی ہے ناقص پالیسیوں نہ تجربہ کاریوں نے اقتصادی اور معاشی صورتحال میں جو بدترین بگاڑ پیدا کیا ہے۔

اس سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا عمران خان کے پاس اقتدار کی ہوس کے سوا کچھ نہیں پاکستان پیپلز پاٹی حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھوکے گی۔۔بس عمران خان آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتہائی قابل افسوس امر ہے کہ حکومت کی ناعاقبت اندیشی نے ملک کے حالات کو اس نہج پر لاکھڑا کیا ہے۔

جہاں ہر فرد بے حالی کے دلدل میں پھنستا چلاجارہا ہے مہنگائی نے جہاں عام آدمی کو نان شبینہ کا محتاج کر دیا وہیں بے روزگاری نوجوان نسل کو مایوس کئے جاری ہے ناخلف حکمرانوں نے احتجاج، ریلیاں اور مظاہرے عوام کی تقدیر بنا دئے ہیں اور عوام کی چیخ و پکار سننے کی بجائے اہل اقتدار کانوں میں روئی ڈالے سب اچھا ہے کا راگ آلاپ رہے ہیں مگر شاید یہ حکمران نہیں جانتے کہ آواز خلق نقارہ خدا ہوتی ہے۔

اور پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی آواز ہے بے بس حکمرانوں کو یہ اندازہ ہوچکا ہے کہ اب حکومت کے دن گنے چکے ہیں انہون نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تحریک پاکستان پیپلز پارٹی اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرہون منت ہے تمام جماعتوں کو یکجا کرنے میں جو کردار پیپلز پارٹی نے ادا کیا وہ تاریخ میں ہمیشہ روز روشن کی طرح عیاں رہے گا مگر افسوس اس بات کا ہے کہ سیاسی بسیرت سے عاری چند لوگ اس اتحاد کو پارہ پارہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت آج بھی جمہور کے تحفظ آئین کی بالادستی کے لئے جہد مسلسل کر رہی ہے اور جانتی ے کہ سیاسی جمہوری اتحاد ہی ملکی مفادات کی تکیل کر سکتا ہے تاہم ضروری ہے کہ پی ڈی ایم مین شامل دیگر جماعتیں بھی اپنی سوچ اور فکر کو اس جانب تقویت دیں اگر انکی جانب سے مثبت طرز سیاست کا رویوں کا فقدان رہا تو اسکا نقصان ان جماعتوں کو ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی تو روز اول سے عوامی مفادات کی سیاست کرتی آرہی ہے۔

اور اس راہ مین ہماری قربانیاں ملک کی تاریخ اور یہاں کے عوام جانتے ہیں ہم نے ملک کو ظالم حکمرانوں سے نجات کی جو جہد ان جماعتوں کو ساتھ شامل کر کے شروع کی تھی اسے اسکی کی منزل تک ہم اکیلے بھی پہنچا سکتے ہیں۔

جو لوگ پی ڈی ایم میں اختلافات کیا وایلا کرکے شادیانے بجارہے ہین انہیں بھی ہم بتا دینا چاہتے ہیں پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل بھٹو ازم کا ہوگا بس عمران خان نے گھبرانا نہیں ہے۔