اسلام آباد/کوئٹہ: جنوبی بلوچستان، کیچ، دشت میں 2 ارب روپے مالیت سے ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا،تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق بطور مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ سیکرٹری ائی ٹی شعیب صدیقی سمیت دیگر حکام،وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق،وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔
سید امین الحق نے کہاکہ 18 ماہ کی مدت میں منصوبے سے متعلقہ علاقوں کے ساڑھے 3 لاکھ رہائشیوں کو تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی بلوچستان کیلئے 2 ارب روپے سے زائد مالیت سے براڈ بینڈ سروس کی فراہمی کے منصوبے کی شروعات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے سے تربت، کیچھ، پنجگور اور اطراف کے 23 ہزار 964 مربع کلومیٹر علاقے میں 306 پسماندہ دیہاتوں کے 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد رہائشی افراد مستفید ہوں گے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سید الحق نے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت جنوبی بلوچستان پیکج تیار کیا گیا،وزیر اعظم نے وزارت آئی ٹی کو ہائی سپیڈ انٹرنیٹ براڈ بینڈ کا ٹاسک دیا۔ انہوں نے کہاکہ جلد تربت میں تھری جی فور جی سروس شروع ہوجائے گی،جنوبی پنجاب میں وزارت آئی ٹی کے منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تین بڑی شاہراہوں پر موبائل فون انٹرنیٹ سروس کیلئے کام جاری ہے۔
ان شاہراہوں پر موبائل فون انٹرنیٹ سروس پر ستر فیصد کام ہوچکا ہے،وزارت آئی ٹی کا ویزن ہے بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا،تھری جی فور جی اضافی سپیکٹرم کی نیلامی جون میں ہوجائے گی،1800 میگا ہرٹس 2100 میگا ہرٹس فریکوئنسی کی نیلامی جون میں ہوگی،سائبر ایفشنٹ پارلیمنٹ کے منصوبے پر کام جاری ہے۔
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہاکہ کیچ کی 8 لاکھ آبادی میں 50 فیصد نوجوان ہیں،ان نوجوانوں کیلئے ہائی سپیڈ براڈ بینڈ کی فراہمی بڑی خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے آنے کے بعد آن لائن سرگرمیوں کو بوسٹ ملا ہے،یہ انٹرنیٹ موبائل براڈ بینڈ کا منصوبہ جنوبی بلوچستان پیکج کا حصہ ہے،دہشت گردی کی لہر نے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا۔ زبیدہ جلال نے کہاکہ اس انفراسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
سی ای او یو ایس ایف نے کہاکہ کیچھ میں ساڑھے تین لاکھ کی آبادی ہائی سپیڈ موبائل براڈ بینڈ سے مستفید ہوگی، اگلے 18 ماہ میں کچھ کے تمام علاقوں میں موبائل براڈ بینڈ سروس فراہم کردی جائے گی۔ سی او یو ایس ایف نے کہاکہ تربت شہر میں ہائی سپیڈ موبائل براڈ بینڈ کیلئے ٹاورز لگا رہے ہیں۔ عامر عظیم باجوہ نے کہاکہ دور افتادہ علاقوں میں ہائی سپیڈ موبائل براڈ بینڈ کی فراہمی ڈیجیٹل پاکستان وڑن کی عکاس ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجو ہ نے کہاکہ پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 100 ملین تجاوز کرگئے، چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ شروع ہوگئی ہے، بڑی کمپنیاں پاکستان میں موبائل اسمبلنگ شروع کرچکی ہیں۔ چیئر مین پی ٹی اے نے کہاکہ اس سال تین ماہ میں 1.6 ملین سمارٹ فونز بنائے گئے، جلد پاکستان ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہوجائے گا۔