|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2021

پنجگور: نیشنل پارٹی پنجگور کے زہتمام چتکان غریب آباد یونٹ محلہ کہدہ یوسف میں ایک عظیم الشان شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جسکے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق وزیر صحت میررحمت صالح بلوچ میزبان کہدہ حفیظ بلوچ تھے شمولیتی تقریب سے بی این پی عوامی چتکان غریب آباد کے رہنماء کلیم اللہ نے اپنے عزیز اور اقارب کے ساتھ بی این پی عوامی سے تابش بلوچ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ( ن ) سے اور ممتاز سیاسی سماجی رہنماء محمد حسین نے استعفی دیکر میررحمت صالح بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے ۔

اس موقع پر ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ ، سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ ، تحصیل صدر تاج ، تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری صادق بلوچ موجود تھے نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں اور دوستوں کو نیشنل پارٹی کے کاروان میں شامل ہونے پر مبارک باد دی انہوں کہا کہ بلوچستان کے کونے کونے میں سیاسی کارکنوں کی شمولیت نیشنل پارٹی کی موقف اور سیاسی پالیسیوں کی بھر پور اعتماد ہے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی خدمت کرکے سیاسی اور جمہوری انداز میں بلوچستان کی حقوق کی جنگ لڑی ہے۔

بلوچستان کی قومی مفادات کا ہر لحاظ میں دفاع کرکے بلوچ قوم کی ترجمانی کی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سیاسی جدوجہد پر قدغن غیر سیاسی عوامی حمایت سے محروم لوگوں کو بزور طاقت عوام پر مسلط کرنے سے بلوچستان آج دورائے پر کھڑا ہے بلوچستان کے ہر طبقہ سڑکوں پر فریاد لیئے آہ زار کررہے مگر بلوچستان کے عوام کو پوچھنے اور مرہم رکھنے والا کوئی نہیں ہے انہوں نے پنجگور کی حالت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ضلع پنجگور میں انتظامیہ قانون کا کوئی شہہ موجود نہیں ہے پنجگور مکمل طور پر لاقانونیت کا شکار ہے چوری ڈاکہ زنی عوام کی مال واملاک کی لوٹ مار سرکاری اور عوامی زمینوں پر انتظامیہ کی سرپرستی پر قبضہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔

عوامی نمائندوں اور انتظامیہ صرف کمیشن خوری اور اپنے حصہ کی حد تک محدود ہوچکے ہیں عوامی ائندوں اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے عوامی روزگار جو ایرانی بارڈر پر منسک ہے مکمل پابندی لگاکر بھتہ وصولی کیلئے مختلف حربے استعمال کیا جارہا ہے صوبائی حکومت وزراء کے ساتھ ملکر بلوچستان کو مفلوج بنانے میں مصروف عمل ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلوچستان کی مفادات ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے۔