|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2021

کوئٹہ: سریاب روڈ کٹنگ سے متاثرین کو مکمل معاوضہ دلانے تک احتجاج جاری رہے گی جس طرح تاجرتنظیمیں اس مقصد کے لیے ایک پلیٹ فارم سے جدوجہد کرررہی ہیں اس طرح متاثرہ مکین بھی ایک ہوکراحتجاج میں شامل ہوجائیں تو حقوق لیکررہیں گے ۔

ان خیالات کا اظہارایکشن کمیٹی متاثرین سریاب کے ممبر اور مرکزی انجمن تاجران و دوکانداران سریاب زون کے صدر حاجی میر بشیر احمد بنگلزئی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت 690روپے فی فٹ معاوضے کی بات کرتی ہے ہم اسے بتاناچاہتے ہیں کہ دشت کولپر میں بھی 690روپے فٹ زمین نہیں ملتا یہاں مین سریاب روڈ پر تو 25 سے 30ہزارروپے فی فٹ خریدوفروخت ہورہا ہے۔

ہم ترقی کے مخالف نہیں ہے مگرترقی کے نام پرلوگوں کو بے گھر اوربے روزگارکرنا کونسی ترقی ہوگی اگرحکومت عوام اورتاجروں سے مخلص ہے تو ان کے زمین کے بدلے انہیں سرکاری اراضیات میں دکان اورمکان تعمیر کرکے دیں۔

تو ہم راضی ہیں کیونکہ ہم مجبورہوکر سڑک پرنکلے ہیں اوراحتجاج کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو متبادل مکان اورتاجروں کو متبادل دکانیں فراہم کی جائے تو ہمارا مقصدپوراہوگا مگر مکمل معاوضے کے مقصد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی سماجی اورعوامی حلقوں کاشکریہ اداکرتے ہیں کہ وہ وقتا وفوقتا وہ ہمارے احتجاجی کیمپ آکر اظہاریکجہتی کرتے ہیں ہمارامقصد ہمارے جائز مطالبات ہے اپنے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔