کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ غربت، جہالت اور انتہاہ پسندی کے خلاف فکری و نظریاتی بنیادوں پر جدوجہد کی ضرورت ہے سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے تبدیلی کے فلسفے کے قائل ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کے مفلوک الحال عوام کی نمائندہ قومی جماعت ہے۔
پاکستان کی جمہوری تحریک سے کو فعال متحرک بنانے میں میر جمہوریت سینٹر میر حاصل خان بزنجو نے بنیادی کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نامور دانشور و ادیب ڈاکٹر کہور خان بلوچ کے اعزاز میں مرکزی سکریٹریٹ کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تقریب سے ڈاکٹر کہور خان بلوچ، مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، صوبائی جنرل سکریٹری خیربخش بلوچ، ادیب و دانشور محترم راحت ملک، بی ایس او کے چیرمین زبیر بلوچ۔
نیاز بلوچ، میراں بخش بلوچ اور علی احمد لانگو سمیت دیگر ساتھیوں نے بھی خطاب کیا۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر کہور خان بلوچ ہمارے ساتھی رہے ہیں ان کی دوبارہ تحریک میں شامل ہونے سے قومی تحریک کو فکری و نظریاتی قوت حاصل ہوگا انھوں نے کھاکہ نوجوان سیاسی کارکنوں کو تربیت کی ضرورت ہے اور یہ کام ڈاکٹر صاحب بہ خوبی سرانجام دے سکتے ہیں۔
انھوں نے کھاکہ سماج میں موجود بیگانگی اور منفی رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہاکہ خدائی خدمتگار تحریک کی طرح ہر کارکن کو سیاسی و قومی جدوجہد میں متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ نامور ادیب و دانشور ڈاکٹر کہور خان بلوچ نے نیشنل پارٹی کی قیادت کا تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا انھوں نے کھاکہ ہم نے اپنے ساتھوں کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ لیا کہ بلوچستان میں اگر ہم نے عوام کی اقتدار اعلی نظریاتی و فکری بنیادوں پر قومی تحریک میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
تو نیشنل پارٹی اس وقت واحد سیاسی جماعت ہے جو قومی وحدتوں کے سیاسی و معاشی حقوق اور خودمختاری کے لیے نظریاتی و فکری بنیادوں پر جدوجہد کررہا ہے جن کے ساتھ ہماری فکری و سیاسی وابستگی رہی بھی ہے تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے سیاسی کلچر کو خراب کرنے کی دانستہ کوششیں کی جارہی ہیں۔
اور ایک مصنوعی قیادت کو بلوچستان پر مسلط کیا گیا ہے جس کا بلوچستان اور یہاں پر بسنے والے لوگوں سے دور تک کا کوئی واسطہ نہیں ہے بلوچستان کے باوقار سیاسی چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ایک مخصوص طبقے کو زبردستی مقتدرہ کی خواہش پر بلوچستان میں اقتدار سے نوازا گیا ہے اور اسلام آباد میں جو کردار فاٹا کو حاصل تھا اب وہ کردار بلوچستان کے نمائندوں کو دی گئی ہے۔
یہ کردار بلوچستان کے حقیقی سیاسی وارثوں نے ہر وقت مسترد کر دی ہے بلوچستان کے اقابرین کی سیاسی جدوجہد گزشتہ ایک سو سال سے وطن پرست و قوم دوست و انسانیت دوست کردار رہا ہے بلوچستان کے اقابرین کبھی مقتدرہ کا حصہ رہے ہیں اور نہ کبھی عوام دشمن کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی میں وطن دوست، قوم پرست اور جمہوریت پسند رہنماوں کی شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان کے عوام اب اس بات کا ادراک کر کرچکے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کا حقیقی ترجمان نیشنل پارٹی ہے جو جمہوری سیاسی حکمت عملی کے تحت سیاسی جدوجہد میں مصروف ہے۔