کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملک عثمان اچکزئی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے ملازمین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں ہم باچاخان کے پیروکار ہے اور عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔
ملک اور صوبے کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سرکاری ملازمین کو ساتھ لے جانا ہوگا ورنہ مزید معاشی بحران پیدا ہوگا۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور سرکاری ملازمین کے جو جائز مطالبات ہے ان کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے کیونکہ ملازمین موجودہ مہنگائی کی صورتحال میں مہنگائی کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور 25فیصد وفاق اور باقی صوبوں میں بھی دیاگیا ہے۔
تو بلوچستان حکومت بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کریں اور سرکاری ملازمین کے دھرنے کے باعث کوئٹہ شہر میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی رمضان المبارک بھی آنیوالی ہے۔
اور ان کے احترام کے پیش نظر بلوچستان حکومت فوری طور پر اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہاکہ پشین اور دیگر علاقوں میں سرکاری ملازمین پر تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔