کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر فرید رئیسانی نے کہا کہ بی اے پی کے وہ وزراء اور ایم پی ایز شہید میر سراج رئیسانی کو بھول گئے۔
لیکن منظور احمد کاکڑ اور میر عبدالرؤف نے شہید کو یاد رکھا انہوں نے کہا کہ مستونگ کے شہدا کے ورثاء آج بھی معاوضے سے محروم ہیں شہید نے ہمیشہ مستونگ کے عوام کیلئے آواز بلند کی۔ مستونگ میں ترقیاتی کاموں کی تحقیقات کرائی جائیں۔
نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے صاحب زادے میر جمال رئیسانی نے والد کی شہادت کے باوجود پاکستان کا نعرہ لگایا سانحہ مستونگ کے 60 شہدا ایسے ہیں جو گھر میں کمانے والا نہیں رکھتے وہ کورونا میں حکومتی امداد سے بھی محروم رہے۔