خضدار: خضدار میں تین روزہ وومن ایکسپواختتام پذیر بزنس ایکسپرٹ بقیہ زہری کی کوششوں سے بلدیہ پارک خضدار میں منعقدہ وومن ایکسپو میں خضدا رکی خواتین طالبات اور بچیوں نے بھر پور انداز میں شرکت کی ۔
بلوچستان کی پسماندگی بے روزگاری کو مد نظر ر کھ کر خضدا رمیں ایکسپو کا انعقاد حوصلہ افزاء نتائج دینے میں کامیاب ہوا اس سے مقامی خواتین کو مارکیٹنگ کے شعبے میں حصہ لینے اور اپنی صلاحیتوں و مہارتوں کو بروئے کار لاکر بے روزگاری کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔ تین روز ہ وومن ایکسپو میں ملک بھر سے کاروباری خواتین و حضرات نے شرکت اور اپنی مصنوعات فروخت کیئے خضدار میں تین روزہ وومن ایکسپو نہ صرف مارکیٹنگ کے شعبے کو فروغ دینے میں مدد گارثابت ہوا ۔
بلکہ اس سے خضدار کی خواتین کو تفریح کا موقع بھی میسر آیا جنہوںنے مختلف قسم کے مصنوعات کے اسٹالز دیکھ کر لطف اندوزبھی ہوئے اور بھر پور خریداری بھی کی ۔ بلدیہ لیڈیز پارک خضدار میں تین روزہ آل پاکستان وویمین ایکسپو کی آج اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خاص روشنائی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی میر اشرف علی مینگل تھے۔۔
اعزازی مہمانوں میں سماجی رہنما،یوتھ موٹیویٹر اور چیئرپرسن الفواد فائونڈیشن میڈم فرزانہ سحر جاموٹ،ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن میر طارق زہری،چیئرمین پریس کلب عبداللہ شاہوانی،صدر پریس کلب منیر نور گرگناڑی،الفواد فائونڈیشن کے وائس پریذیڈنٹ سلطان احمد زہری،علی ہسپتال کے آنر مسٹر بالاچ عزیز۔
جماعتِ اسلامی کے ضلعی سربراہ مولانا محمد اسلم گزگی،بی آر سی کالج کے پروفیسر انعام اللہ مینگل، رفیق دانش زہری،میڈم اقرا جاموٹ،مس پروین علی،ایلمینٹری کالج کی پرنسپل میڈم شریفہ رحمان،مس سائرہ حسنی،مس مریم اور پروگرام آرگنائزر میڈم بقیہ زہری تھیں۔اس کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد پروگرام کا حصہ رہی ۔