کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کا نظام درہم برہم،عوام بالخصوص خواتین اور مریضوں کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑا، ٹریفک کی روانی کیلئے بہترنظام نہ ہونے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے نظام زندگی دربرہم ہوگئی کوئٹہ میں ملحقہ علاقوں سے آنے والے لوگ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے لگے۔
ٹریفک کی بندش کی وجہ سے شہر میں عوام بالخصوص خواتین،مسافروں اور مریضوں کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑا،صوبائی حکومت وضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک نظام کی بحالی کیلئے بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے۔