گوادر: کنٹانی ہور میں کام کرنے والے ہم مائیگیروں کی مشکلات اور تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے کنٹانی ہور میں کاروبار کرنا ہم سب کا حق ہے لیکن قبل ازیں تیل کا کاروبار کرنے والے اسپیڈ بوٹ والوں نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا ہے۔
اس کا ازالہ ہونا چائیے. ان خیالات کا اظہار جیونی سے تعلق رکھنے والے مائیگیروں ناخداشاہ بخش الیاس، دین محمد، اسلام، پیر محمد، روشن اور مولابخش نے گوادر پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اْن کا کہنا تھا کہ وہ ساحل کنارے سوہا مچھلی پکڑنے کے لیئے جال سمندر میں ڈالتے ہیں اور اپنے بچوں کی گزر بسر کرتے ہیں تجارت کے لیئے بارڈر پر کام کرنے والوں کو بھی موقع دیا جائے۔
اگر کنٹانی میں دوبارہ تیل کا کاروبار شروع ہوا تو کاروبار کرنے سے پہلے راستے متعین کرنے ہونگے.اگر حسب سابق کاروبار شروع ہوا تو کاروبار کرنے والے ہماری تحفظات پر غور نہیں کریں گے تو ھم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہونگے کہ یہ ہمیں آپس میں لڑانے کے لیئے کیا جارہا ہے روزگار آپ کااور ہمارا حق ہے لیکن اگر کچھ کو موقع فراہم کیا گیا اور ہمیں نقصان دینے والی پالیسی اپنائی جاتی ہے۔
تو ہم قانونی اور جمہوری حق رکھتے ہیں آپ تمام اداروں کے سربراہان اور تیل کا کاروبار کرنے والوں سے استدعا ہے کہ ہماری روزگار کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور ہمارے سابقہ نقصانات کا ازالہ ہونا چائیے۔