|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2021

تربت: وزیراعلی بلوچستان کے کوآرڈی نیٹر میر عبدالرف رند نے کہاہے کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی صدارت میں ہونے والے بی سی ڈی اے کی گوررننگ باڈی اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں جن سے بلوچستان کی ساحلی علاقوں میں ترقیاتی عمل مزید تیز ہوجائے گا اور عوام کو بہترتفریحی وسیاحتی مواقع میسر آئیں گے، انہوں نے کہاکہ گورننگ باڈی اجلاس میں بی سی ڈی اے ایکٹ1998 میں کئی اہم اورمثبت ترامیم کی گئی ہیں۔

اور ایکٹ کوجدید دورکے تقاضوں وضروریات سے ہم آہنگ کیاگیاہے ان نئے اقدامات وٹھوس منصوبوں سے ساحلی ترقی کا سفرمزید تیز ہوگا اوربلوچستان کو سٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی ایمپلائزسروس رولز 2021 کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ گورننگ باڈی اجلاس میں بلوچستان کی ساحلی علاقوں کی ترقی اورعوام کو بہترتفریحی مواقع فراہم کرنے کیلئے کئی اہم فیصلے کئے گئے اور مختلف ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بی سی ڈی اے کی 57.73ملین روپے کی رقم کو ترقیاتی تجاویز کیلئے بطورگرانٹ بی سی ڈی اے کو جاری کرنے کافیصلہ کیاگیا، اجلاس میں بی سی ڈی اے میں کنٹریکٹ بنیادپر ہیومن ریسورس کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا اورکچھ پوسٹوں کے خاتمہ اور ازسرنوڈیزائن پربھی اتفاق کیاگیا،اجلاس میں بی سی ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے188ملین روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بلوچستان کی ساحلی پٹی پرکسی بھی عمارت کے ڈھانچے کو عملی جامہ پہنانے سے قبل بی سی ڈی اے سے این اوسی (N.O.C)حاصل کرنے کے حوالے سے ایجنڈے پر بحث کرتے ہوئے اس حدتک اتفاق کیاگیا کہ بی سی ڈی اے اس تجویز پرکام شروع کرسکتاہے۔

اورمنظوری کیلئے حکومت کوپیش کرسکتاہے،بی سی ڈی اے کی پی پی پی ایکٹ 2018 کے تحت اپنے پی پی پی قوانین بنانے پر کے ایجنڈے پر گورننگ باڈی نے اس حد تک اتفاق کیا کہ بی سی ڈی اے ترمیم شدہ پی پی پی ایکٹ 2018 کے مطابق بی سی ڈی اے کے اپنے پی پی پی کے قواعد پر کام شروع کرسکتا ہے،گورننگ باڈی کی دوبارہ تشکیل کے ایجنڈے پر گورننگ باڈی نے فیصلہ کیا کہ بی سی ڈی اے ایکٹ میں ترمیم کے لئے اس تجویز کو صوبائی کابینہ کے سامنے رکھاجاسکتاہے۔