|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2021

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان نے 2سالوں میں ملازمین کو 23الاؤنسز دئیے ہیں اور پھر لوگ اسٹیج پر آکر کہتے ہیں کہ حکومت بلوچستان نے کچھ نہیں دیاہے۔گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے گزشتہ دو سالوں کے دوران سرکاری ملازمین کو 23مختلف الاؤنسز دئیے گئے ہیں۔

لیکن پھر لوگ اسٹیج پر آکر کہتے ہیں کہ حکومت نے کچھ نہیں کیاہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکموں کی تفصیل شیئر کی جس کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں پلاننگ سیل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کوہاؤس ریکوزیشن اسکیم،یوٹیلیٹی الاؤنس،ڈاکٹرز اینڈ سٹاف آف ٹراما سینٹر کو ہیلتھ رسک الاؤنس،آپٹومٹریسٹ واسسٹنٹ آپٹومٹریسٹ کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس،نئے میڈیکل کالجز کے فیکلٹی ممبرز کو ٹیچنگ الاؤنس، پیرامیڈیکل اسٹاف گریڈ 2سے14کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس،نرسنگ اسٹاف گریڈ 16سے19کوہیلتھ پروفیشنل الاؤنس،مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹرز کے اسسٹنٹ پروفیسرز،سینئر رجسٹرار کو ٹیچنگ الاؤنسز۔

پی جیز،ہاؤس آفیسر اور نرسنگ اسٹوڈنٹس کو انہسمنٹ ماہانہ وظیفہ،پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے فیملی ورکرز کیلئے وظیفہ،لیبرڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز کیلئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس،حکومت بلوچستان کے باہم معذوری ملازمین کیلئے سپیشل کنوینس الاؤنس،گورنر /وزیراعلیٰ اور سول سیکرٹریٹس کے گریڈ 1سے لیکر گریڈ22 کے ملازمین کیلئے اسپیشل الاؤنس،بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے سپریئرایگزیکٹو الاؤنس۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے گریڈ20اور اس سے اوپر کے گریڈ کے ملازمین کیلئے آرڈرلی الاؤنس،پی اینڈ ڈی آفیسران کیلئے آرڈرلی الاؤنس وسپیشل ایڈیشنل پنشن،سول سیکرٹریٹ،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ،بی او آر اور پی اینڈ ڈی کے ملازمین کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنیز وڈسٹرکٹ اٹارنیز کیلئے جوڈیشل الاؤنس،گاڑی الاؤنس،ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس،محکمہ قانون کے ملازمین کیلئے یوٹیلٹی الاؤنس وسیشنل الاؤنس،ڈیٹری الاؤنس،کنوینس چارجز شامل ہیں۔