گوادر: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے زیر صدارت ضلع گوادر ماسٹر پلان اور ترقیاتی اسکیمات پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان رانا مطہر نیاز اے سی ایس حافظ عبدالباسط متعلقہ سرکاری محکموں کے سیکریٹریز جی ڈی اے،بی سی ڈی اے کے ڈی جیز اور گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کے علاوہ کمشنر مکران ڈویژن ڈپٹی کمشنر گوادر اور ضلعی انتظامیہ وسرکاری محکموں کے افسران شریک ہوئے۔
وزیر اعلی بلوچستان کے زیر صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں گوادر ماسٹر پلان کے تحت انفراسٹرکچرکے بنیادی سہولیات کی فراہمی تعلیم صحت آبنوشی ایریگیشن روڈ سیکٹر سیاحت کے شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور اور پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر زرکون نے وزیر اعلی بلوچستان کو گوادر ماسٹر پلان کے تحت لینڈ ریکارڈ انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ سرکاری اراضیات کے ریکارڈ کی کمپیوٹر ائزیشن کا پچاس فیصد رواں سال اگست تک مکمل ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان نے ضلع گوادر کی بارڈر مارکیٹ سے ملحقہ19موضع جات میں سٹلمنٹ مقامی لوگوں کی مشاورت سے مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہریونین کونسل میں 100ایکٹر اراضی تعلیم صحت اور بنیادی سہولیات فراہمی کے منصوبوں کے لئے مختص کی جائے،ڈپٹی کمشنر گوادر نے وزیر اعلی کو سنکھار ہاؤسنگ اسکیم کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور 25کروڑ روپے کی لاگت سے نیو ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم میں ڈرینیج سیوریج اور سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کے منصوبوں پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی۔
وزیر اعلی نے نیوٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کے پراجیکٹس کو ماڈل پراجیکٹ کے طورپر مستقبل کے صنعتی شہر گوادر کے مکینوں کو بہتر سہولیات فراہمی کے حوالے سے جی ڈی اے کے انجینئرز کی مشاورت سے کام کرنے کی ہدایت کی،سیکریٹری پی ایچ ای صالح محمد ناصر نے بریفنگ میں وزیر اعلی کو بتایا کہ صوبہ بھر میں پی ایچ ای کے 250پراجیکٹس کو سولر انرجائزیشن پر منتقل کرنے کی جانب سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
اس سے حکومت کو سالانہ 70کروڑ روپے سے زائد کی بچت ہوگی وزیر اعلی بلوچستان نے سیکرٹری پی ایچ ای کو بی ڈی اے، بی سی ڈی اے اور جیڈا کے گڈانی جیوانی پسنی اورمارڑہ ڈام اور گوادر میں ڈی سیلینیشن پلانٹس کے منصوبوں کو ہینڈ اوور کرنے اورانکی بحالی کے حوالے سے سمری پروپوز کرنے کے احکامات جاری کیں، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ احمد رضا نے بریفنگ میں وزیر اعلی کو بتا یا کہ لوکل گورنمنٹ کے سالانہ ترقیاتی اسکیمات کے تحت ایک ارب ستائیس کروڑ روپے کی مشینری خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ڈیولپمنٹ کی مد میں سالانہ لوکل گورنمنٹ پانچ ارب روپے ترقیاتی اسکیمات کی مد میں اورملازمین کی سالانہ تنخواہوں پنشن کی ادائیگی اور غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں سات ارب روپے ملتے ہیں۔