|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام آل بلوچستان وکلاء نمائندگان کانفرنس 10 اپریل کو کوئٹہ میں ہوگا کانفرنس میں بلوچستان بھر سے ڈسٹرکٹ بار کے صدور و جرنل سیکرٹریز ہائیکورٹ بارز کو دعوت نامہ ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

کانفرنس کا بنیادی مقصد وکلاء کے درپیش مسائل وکلاء کے ویلفئر ملک کے اندر آزاد عدلیہ کے قیام آئین و قانون کی بالادستی جوڈیشری کے اندر کرپشن اقرباء پروری اپنے رشتے داروں کو نوازنے احتساب عدالت و دیگر ٹریبونلز میں اپنے من پسند ریٹائرڈ رشتے داروں کو ایڈجسٹ کرنے ہائیکورٹ بیچ سبی تربت کو ریگولر کرنے خضدار اور لورالائی کو فعال بنانے مختلق ٹریبونلز میں وکلاء کو تعنات کرنے و دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔

دریں اثناء بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم علی گاجزئی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین چئیرمین بین الصوبائی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چیئرمین ہیومن رائٹس امان اللہ کاکڑ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 10 اپریل کا آل بلوچستان وکلاء نمائندگان کانفرنس اہمیت کا حامل ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان بار کونسل وکلاء کے مفاد کے برعکس کسی بھی اقدامات کے خلاف ہر قسم کی جدوجہد کریگی۔

بیان میں کہا کہ عرصہ دراز سے بلوچستان میں وکلاء کے کوٹہ کو نظرانداز کیا جارہا ہے ریٹائرڈ ججز کو تعنات کیا جارہا ہے ججز کا وکلاء کے ساتھ عوام کے ساتھ رویہ نامناسب ہے فیصلے میں تاخیر میرٹ سے برعکس فیصلے جوڈیشری کے اندر کرپشن بڑا مسلہٰ ہے۔

چیف جسٹس بلوچستان کو مسائل سے آگاہی کے باوجود بھی مسائل جوں کے توں ہیں بیان میں کہا کہ 10 اپریل کو آل بلوچستان وکلاء نمائندگان کانفرنس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔