کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا مرکزی قومی کونسل سیشن 28‘ 29‘ 30مئی کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا تمام اضلاع کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی کے مرکزی کونسلران کے انتخاب۔
مرکزی کونسل سیشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیں اور تمام اضلاع کے صدور ‘ جنرل سیکرٹریز ‘ آرگنائزر ‘ ڈپٹی آرگنائزر کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کی سیکرٹری رپورٹ 13اپریل تک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو ارسال کر دیں تاکہ ضلعی سیکرٹری رپورٹ کو مرکزی سیکرٹری رپورٹ کا حصہ بنایا جا سکے۔