|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے لیے گزشتہ دس روز سے احتجاج اور دھرنے میں بیٹھے ہیں۔

لیکن بلوچستان کی نااہل حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات کو منظور کرنے میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔جو کہ عوام و ملازمین کش حکومت سے اسی قسم کی توقع ہے۔نیشنل پارٹی سرکاری ملازمین کی مطالبات کی حمایت کو جاری رکھے گی اور انکی جدوجہد کے ساتھ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے گلوبل ٹیچرز اپنی تنخواہوں اور مستقلی کیلئے گزشتہ ایک سال سے احتجاج کررہے ہیں۔گرینڈ الائنس میں تمام ملازمین شامل ہے۔

اور انہوں نے مہنگائی سے تنگ آ کر اپنے تنخواہوں میں اضافہ کے لیے احتجاج کیا۔اور حکومت ان سے وعدے وحید کرتی گئی۔آخر کار سرکاری ملازمین نے حکومت وعدوں پر انحراف کے بعد دھرنے کا اعلان کیا اور گزشتہ دس روز سے وہ کوئٹہ میں دھرنے میں بیٹھے ہیں۔

لیکن سرکار سرکاری ملازمین کی مطالبات میں لیت و لعل سے کام چلا رہی ہے۔جو قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی سرکاری ملازمین کو یقین دلاتی ہے کہ نیشنل پارٹی ان کے ساتھ ہے اور انکی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔