|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2021

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسیزبلوچستان کے امن وامان کی ضامن ہیں اور اُن کی قربا نیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔

افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز دُشمن کیلئے سیہ پلا ئی ہوئی دیو اربن گئے ہیں ۔ صوبے کے امن وامان کو مستقل طور پر بحال کرنے کیلئے صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تمام تر اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔ حالیہ مستونگ میں جاری آپر یشن ان ہی اقدامات کا ایک تسلسل ہے اور سیکیورٹ فورسز کے اہل کاردن رات محنت اور لگن کے ساتھ صوبے کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔

دُشمن کی ہر چا ل کابروقت اور منہ توڑ جواب دے کر اُس کی ہر سازش ریت کی دیوار ثا بت ہورہی ہے صوبائی حکومت کا یہ وژن ہے کہ امن ومان کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے اور عوام کو ایسا خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے کہ جس میں ترقی کے مواقع برابری کی بنیاد پر عوام الناس کو مہیا کئے جائیں تاکہ پورا صوبہ ترقی کے عمل میں شامل ہوکر اپنا مثبت کردار ادا کرے امن وامان کی بحالی صوبے کیلئے انتہائی خو ش آئند ہے اور صوبائی حکومت اس کوبرقرار رکھنے کیلئے پر عز م ہے ۔