|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2021

کوئٹہ: الحمد اسلامک یونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسر شکیل احمد روشن ،ڈاکٹر فہیم عباس جعفر نے کہا ہے الحمد اسلامک یونیورسٹی میں پہلے الائیڈ میڈیکل سائنسز کے شعبہ کا آغاز کردیا ہے ، ڈاکٹرآف فزیکل تھراپی ، بی ایس انستھیزیا ،بی ایس میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے پروگرامز شروع کردیئے گئے ہیں چار سالہ پروگرامز میں 55 طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔

جبکہ بی ایس ڈینٹل ٹیکنالوجی ، بی ایس پبلک ہیلتھ سمیت دیگر پروگرامز جلد شروع کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز الحمد اسلا مک یو نیو رسٹی کے زیر اہتما م وائٹ کو ٹ سر منی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ڈا کٹر طا رق چشتی ، قا ضی شہزا د ،ڈا کٹر نعما ن اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ الحمد اسلا مک یو نیو رسٹی کے چیئر مین پرو فیسر شکیل احمد روشن نے وائٹ کو ٹ سر منی کے مو قع پر طلبا و طا لبا ت میں لیب کورٹ تقسیم کئے۔

اوران سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شکیل احمد روشن نے مزید کہا کہ الحمد اسلامک یونیورسٹی میں پہلے الائیڈ میڈیکل سائنسز کے شعبہ کا آغاز کردیا گیا ، جہاں زیر تعلیم طلباو طالبات بہترین انداز سے میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ امور کو سیکھتے ہوئے انسانیت کی خدمت کریں گے ، انہوں نے زیر تعلیم طلباء وطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چار پانچ سال خود دل لگاکر پڑھیں والدین کو یقین دلاتا ہوں کہ ادارے میں زیر تعلیم طلباء کو میڈیکل کے شعبہ سے منسلک پیشہ ورانہ امور سیکھاتے ہوئے۔

انہیں معاشرہ کا کارآمد شہری بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے 99 فیصد لوگوں میں سے صرف ایک فیصد لوگ ہی ہوتے ہیں جنہیں دکھی انسانیت کی خدمت کا موقع ملتا ہے اور اس تقریب میں شریک لوگ ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں۔ تقریب سے شعبہ الائیڈ میڈیکل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر فہیم عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کا میڈیکل سائنسز کے شعبہ کا انتخاب کرنا خوش آئند ہے اور امید ہے کہ یہ لوگ انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے لوگوں کو تکالیف سے نجات دلانے میں مدد گارثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبہ میں غلطی کو کوئی گنجائش نہیں ہے کیوں کہ معمولی غلطی سے کسی کی جان جاسکتی ہے اس لئے ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم انسانیت کی خدمت کریں گے۔

تقریب سے ڈا کٹر طا رق چشتی ، قا ضی شہزا د ،ڈا کٹر نعما ن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں میڈیکل سائنسز کے شعبہ کے آغاز کے مستقبل میںدور رس اثرات مربت ہوں گے۔