کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے خواتین ماجبین شیران نے کہا ہے کہ پورے بلوچستان میں خواتین کی سہولیات کیلئے خواتین بازار بنایا جائے گا،ملازمت پیشہ خواتین کیلئے وویمن ورکنگ ہاسٹل بنارہی ہے تاکہ ان کی رہائش کا مسئلہ حل ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہارماجبین شیران نے سرکاری ٹی وی میں اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین جو مختلف اضلاع میں نوکریاں کرتے ہیں۔
ان کیلئے حکومت وویمن ورکنگ ہاسٹل بلوچستان کے 4اضلاع میں بنا رہے ہیں جہاں خواتین جو سرکاری ملازم ہوتے ہیں ان کی رہائش کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔پارلیمانی سیکریٹری برائے خواتین ماجبین شیران نے کہاکہ حکومت پبلک مقامات میں وویمن ٹوائلٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے یہ کام سب سے پہلے کوئٹہ میں شروع کرنا ہے کا ارادہ ہے بلوچستان گورنمنٹ خواتین کے مسائل کیلئے ورارثت کے قانون بنا رہی ہے۔
جس سے خواتین کو ان کے حقوق قانون کے تحت دیئے جاسکیںجبکہ پرائیوٹ سیکٹر میں ڈے کیئر سینٹر بنایا جائے گا جس میں خواتین بازار جاتے ہوئے ان ڈے کیئر سے فائدہ اٹھا سکیںنگے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے خواتین ایشوز کیلئے ایک ہیلپ لائن 1089کا اجراء کر دیا ہے جس سے تمام خواتین اپنے مسائل کے حل کیلئے مدد حاصل کر سکیں گی ،حکومت نے ہراسمنٹ قانون بنایا ہوا ہے اس کیلئے صوبائی محتسب برائے خواتین کو رکھ دیا گیا ہے جو خواتین ہراسمنٹ کیسز کو دیکھتی ہے ۔