|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2021

تفتان: پاک ایران سرحد پر واقع تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ عید نوروز کی دو ہفتوں کے تعطیلات کے بعد ایرانی سرحدی حکام نے تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا زیرو پوائنٹ گیٹ پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے سے تاجر اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور طبقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاک ایران بارڈر تفتان سے متصل تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ عید نوروز کی تعطیلات کے پیش نظر پچھلے دو ہفتوں سے ایرانی سرحدی حکام نے تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔ تفتان زیرو پوائنٹ تجارتی گیٹ کھلنے سے۔

پاکستان میں ایرانی اشیاء کی ترسیل شروع ہوگئی۔تفتان زیرو پوائنٹ تجارتی گیٹ ہفتے میں تین دن کھولا رہے گا اور ان تین دنوں میں صرف ایرانی اشیاء کی درآمدات ہوگی۔اس موقع پر کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔