|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2021

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر احمد عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو قلات میں ڈاکٹر پر تشدد اور گرفتاری کے بعد صوبہ بھر میں او پی ڈیز اور الیکٹرو سروسز بند رہیں گی۔

صدر کا مزید کہنا تھا کہ کل سے ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے اور ڈاکٹر کی فیملی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی اس ناانصافی اور رویہ کے بعد مذاکرات کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں۔صدر کا کہنا تھا کہ ایک حکومتی سیاسی پارٹی کا اثر رسوخ استعمال کر کے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

اگر کل تک ایم ایس کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو صوبہ بھر میں تمام ایمرجنسی سروسز بند کر دی جائیں گی۔صدر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کل پریس کانفرنس کے ذریعے تمام شواہد میڈیا اور عوام کو فراہم کئے جائیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔