کوئٹہ: پاک سرزمین پارٹی کے ضلعی صدر میر فیروز لانگو نے کہاہے کہ حکمران عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوچکے ہیں ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر ناپرساں بن چکاہے کوئی پوچھنے والا نہیں ،ترقیاتی کاموں کیلئے مختص کردہ فنڈز کرپشن کی نظرہورہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ میر فیروز لانگو نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ جو بلوچستان کا دارالحکومت ہے ۔
جو ناپرساں میں تبدیل ہوگیاہے حکمران نام تک محدود ہوگئے ہیں کوئی پوچھنے واالا نہیں ہے ،عوام بے ومددگار بیٹھے ہیں حکمرانوں کے گڈ گورننس کے دعوے بھی صرف دعوئوں تک محدود ہیں ،صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ شہر میں ترقیاتی کاموں کیلئے مختص کردہ فنڈز کرپشن کی نظر ہورہے ہیں جس کی وجہ سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی ،انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے مسائل پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہہ کہ کوئی بھی محکمہ شہر کی تباہی پر ذمہ داری قبول نہیں کررہا کھنڈرات میں تبدیل لٹل پیرس کہلانے والاشہر کسی محکمے کو نظرنہیں آرہا نہ ہی حکمران عوامی مسائل میں دلچسپی لے رہے ہیں۔