خضدار: جمعیت طلباء اسلام خضدار کے صدر بلال احمد مردوئی نے کہاہے کورونا کے آڑ میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے پیچھے مذموم مقاصد ہے، حکومت نوجوانوں کے مستقبل سے گھناؤنہ کھیل کھیلنا چاہئے رہی ہے لیکن جمعیت طلبااسلام اور مدارس کے طلبہ حکومت کی اس سازش کو ناکام بنائیں گے اگر حکومت باز نہیں آئی تو یہ طلبہ اپنی تعلیم کو بچانے کے لیے روڈوں پر ہونگے۔
موجودہ حکومت کی پالیسوں نے جہاں ملک کو تبائی کے دھانے پہنچادیا ہے تو وہیں اب تعلیم پر شب خون مارنے کی کوشش کی ہورہی ہے، کورونا کو جواز بناکر مدارس، اسکول و کالج کو جو بند کے جو پلان ہے وہ کسی صورت ہمیں تسلیم نہیں، حکومت نے یہ فیصلہ کرکے اپنے تابھوت میں آخری کیل خود ٹھونکی ہے، اب نوجوان نسل خاموش نہیں ہونگے، حکومت کے اس اقدام کے خلاف ہم روڈوں پر ہونگے ۔
اور جمعیت طلبا اسلام کے کارکناں تعلیم بچانے نکلیں گے اور یہ ایک تحریک ہوگی، اس حوالے مزید اقدام کے لیے جمیعت طلبا اسلام اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی قائدین کے فیصلے کا انتظار ہے، رمضان شریف کے بعد تحریک چلائیں گے ان خیالات کا اظہار وہ جمعیت طلبا اسلام خضدار کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف نکالی گئی ریلی کے اختتام پر کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ حکومت تعلیم دشمنی پر گامزن ہے، قوم کے مستقبل کے ساتھ یہ دشمنی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ موجودہ حکومت کا رویہ بلوچستان اور فاٹا کے طلبہ کے ساتھ بھی درست نہیں انہیں تعصب کا نشانہ بناکر ان کے حقوق غصب کیا جاتاہے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ پنجاب اور سندھ کے طلبہ کی طرح بلوچستان اور فاٹا کے طلبہ کو بھی وہ حقوق فراہم کیا جائے۔
ریلی میں مدارس و اسکول کے طلبہ نیبڑی تعداد میں شرکت کی، طلبہ نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی، ریلی بازار سے ہوتا ہو پریس کلب کے سامنے ختتام پزیر ہوا ریلی سے جمعیت طلبہ اسلام خضدار کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔